ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروارمیں ٹیچرس ڈے کا خوبصورت پروگرام :اخلاق، کردار، اقدار طلبا کی اصل جائیداد ہیں ؛ طلبہ کو سماج کے لئے مثالی بننے پر دیا گیا زور

کاروارمیں ٹیچرس ڈے کا خوبصورت پروگرام :اخلاق، کردار، اقدار طلبا کی اصل جائیداد ہیں ؛ طلبہ کو سماج کے لئے مثالی بننے پر دیا گیا زور

Tue, 05 Sep 2017 20:05:37    S.O. News Service

کاروار:05/ستمبر (ایس اؤنیوز)طلبا میں اخلاق، اقدار اور کردار کو پیدا کرتے ہوئے انہیں ایک مثالی شہری بنانے اور آئندہ دنوں میں سماج کے لئے فائدہ مند بنانےمیں اساتذہ کوکٹھن محنت کرنے کی ضرورت ہے ، اور انہیں نیک راہ پر لے جانا والا ہی حقیقی استاد کہلاتا ہے، ان خیالات کا اظہار  اترکنڑا ضلع پنچایت کے ایگزکٹیو آفیسر ایل چندرشیکھر نے کیا۔کاروار تعلقہ سطح کے یوم ِ اساتذہ کے افتتاحی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی وہ خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے گرو چیتنا نامی انوکھے پروگرام کاافتتاح کرتے ہوئے اساتذہ کو پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنےکی اپیل کی۔

رکن اسمبلی ستیش سئیل نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پتھر کو مورتی بنانے کا اہم کام اساتذہ انجام دے رہے ہیں، حلقہ کی ہرایک اسکول کو مثالی بنانے کے لئے اپنا بھرپور تعاون دینے کی بات کہی۔ تعلقہ پنچایت صدر پرمیلا نائک، بلدیہ صدر گنپتی نائک، تعلیمات عامہ کے بی ای اؤ رام کرشنانائک ڈائس پر موجود تھے۔ پروگرام میں سال 2016-2017کے ضلع سطح کا ایوارڈ پانے والے کاروار تعلقہ پرائمری اسکول ٹیچر موہن مہالے اور ہائی اسکول کے شری دیوی کیرے منے اور موظف ٹیچر سروجنی کوبال، اوشا سالونکے ، شیکھ بائی آچاری ، گنپتی نائک، کوسوما جامبولےکر، کملا بھٹ سمیت ایس ایس ایل سی میں بہتر نمبرات سے کامیاب اساتذہ کے بچے سنہیا پردیپ نائک، سواتی تلیکر، درشن آگیر، وئشنوی کلگوٹکر، کوثر جہاں شیخ، رکشیتا بھاڈکر، سجئے، وئیبھوی نائک کی تہنیت کی گئی ۔


Share: